BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کا وزیر اعلی کون ہو گا؟
لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ بدلتی ہوئی صورتحال میں پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون بن سکتا ہے۔؟
جبری گمشدگی کے شکار حفیظ بلوچ رہا: ’آخر میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟‘
اس سال فروری میں لاپتہ ہونے والے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم عبدالحفیظ بلوچ کو بلوچستان کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔
بین اینڈ جیری آئس کریم بنانے والے یہودی بستیوں میں اس کی فروخت پر ناخوش
یونی لیور کے یہودی بستیوں میں آئس کریم کی فروخت کے فیصلے پر بین اینڈ جیری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی کاروباری اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔
’پوتن ایک فرسٹ کلاس انسان ہیں‘
فارمولا ون کے سابق سربراہ برنی ایکلسٹن نے آئی ٹی وی کے پروگرام میں یہ کہہ کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے کہ روسی صدر پوتن جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے تھے اور یوکرینی صدر زیلنسکی کو جنگ سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تھے۔
شمالی سویڈن کا ’بلیو ہول‘ جو قطب شمالی کی روشنیوں کے نظارے کے لیے دنیا کا بہترین مقام ہے
سویڈش میٹرولوجیکل اینڈ ہائیڈرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ میں موسمیات کے پروفیسر ایرک کجیلسٹروم نے ایک ای میل میں کہا تھا کہ'ابیسکو، اور شمالی سویڈن واقعی اسے دیکھنے کے لیے ایک مثالی جگہ ہے۔'
انڈیا کے شہر اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کیوں بدل دیے گئے؟
کئی ہفتوں سے جاری سیاسی بحران کے دوران انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے ریاست کے دو شہروں اور ایک ہوائی اڈے کے نام بدل دیے ہیں۔ اورنگ آباد کو اب سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کو دھاراشیو کے نام سے جانا جائے گا۔
بلال ثابت گینگ: جس کی دہشت سے پولیس اہلکار تبادلے میں ہی عافیت سمجھتے تھے
پولیس اہلکاروں پر اس گروہ کے خوف کی وجہ سے نہ صرف اس بلال ثابت گینگ کی گرفتاری کے بارے میں کوئی خاطر خواہ اشتہار دیے گئے اور نہ ہی اس گروہ کے سرغنہ کے سر کی قیمت مقرر کی گئی۔
چائے کی کیتلیوں کو روسی پراپیگنڈہ پھیلانے کے لیے کیسے استعمال کیا گیا؟
روس میں چینی کے برتنوں کی صنعت میں ایک پرتجسس موڑ انقلاب کے بعد آیا تھا جب وہ برتن جو کبھی رومیوں کی پرتکلف ضیافتوں کے لیے استعمال ہوتے تھے ان پر کمیونسٹ عسکریت پسندوں کی تصاویر بننے لگیں۔ لیکن کیا یہ پھر بھی غریب عوام کے حصے میں آئے؟
جودھ پور، الور اور اب اودے پور، راجستھان کے شہروں میں کیا ہو رہا ہے؟
کنہیا لال نامی درزی کو راجستھان کے شہر اودے پور میں منگل کو دو مسلمانوں نے قتل کیا تھا۔ ملزمان نے دعویٰ کیا کہ مقتول کی جانب سے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان دینے والی نوپور شرما کی حمایت میں فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی جس کا بدلہ لینے کے لیے انھوں نے کنہیا لال کو قتل کیا۔
فیچر اور تجزیے
مایا تہذیب کی پوشیدہ دنیا تک لے جانے والا غار جہاں انسانی قربانی دی جاتی تھی
سائنسدان طویل عرصے تک یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ یہاں پر انسانی قربانی کیوں دی جاتی تھی مگر اب ممکنہ طور پر اس کی وجہ تلاش کر لی گئی ہے۔
وہ سڑک جس کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان 65 کی جنگ چھڑی
بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ سنہ 1965 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کی بنیاد رن آف کچھ کے ویران علاقے میں ہونے والی ایک چھوٹی سی جھڑپ سے رکھی گئی تھی۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ : ’اگر کوئی ادائیگی نہیں کر رہا ہے تو ہم اس کو بجلی کیوں دیں‘
کراچی ترجمان کے الیکٹرک نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی پیدوار سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن کی قلت اور عالمی سطح پر فیول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے
’میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا‘: بھائی بھی ڈاکوؤں کا ساتھی نکلا
دوران واردات خاتون کا بھائی (ملزم) ڈاکوؤں سے درخواست کرتا رہا کہ ’میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا۔‘ مگر پولیس ملزمان تک پہنچی کیسے۔
ویڈیو, ’ڈائمنڈ برج‘ پار کرنا ہے تو دل تھام کر رکھیں!, دورانیہ 1,31
ایک نیا پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا پل جو جارجیا کے سالکا خطے میں داشباشی کینین کے درمیان بنایا گیا ہے کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ویڈیو, جب روسی میزائل یوکرین میں شاپنگ سینٹر سے ٹکرایا, دورانیہ 1,13
روس کی جانب سے وسطی یوکرین کے شہر کریمینچک میں ایک شاپنگ مال پر میزائل حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیے۔
ویڈیو, انڈیا کے شہر اودے پور میں ایک ہندو درزی کے قتل کے بعد مذہبی تناؤ اور کرفیو, دورانیہ 2,26
انڈیا کے شہر اودے پور میں ہندو درزی کے قتل کے بعد ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ بی بی سی ہندی کے نتن شری واستوا وہاں موجود تھے انھوں نے شہر میں کیا دیکھا، جانیے اس ویڈیو میں۔
ویڈیو, افغانستان میں لوگ باسی روٹیاں کھانے پر مجبور, دورانیہ 1,25
افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ سے عوام بازار سے باسی روٹیاں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد غربت میں اضافہ کیوں دیکھا جا رہا ہے؟
سنیں, بی بی سی اردو نیوز بلیٹن
دن بھر کی اہم خبروں پر مشتمل دس منٹ دورانیے کے بی بی سی اردو کے نیوز بلیٹن
ویڈیو, پاکستان میں رِوینج پورن کے بڑھتے ہوئے واقعات: ان سے بچا کیسے جائے؟, دورانیہ 10,04
پاکستان میں رِوینج پورن یعنی فحش ویڈیوز اور تصاویر سمیت آن لائن جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ویسے تو اس کا شکار کوئی بھی ہو سکتا ہے لیکن نوجوان خواتین کے خلاف ایسے جرائم زیا دہ ہوتے ہیں۔
ویڈیو, کیا یہ پانی سر سے گزر جائے گا؟, دورانیہ 8,05
آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں تیزی سے موسم تبدیل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی کہیں خشک سالی تو کہیں سیلاب نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
ویڈیو, انڈین فوج کی اگنی پتھ سکیم، فوج کو جدید بنائے گی یا ہزاروں تربیت یافتہ بے روزگار نوجوان پیدا کرے گی؟, دورانیہ 10,32
انڈیا کی حکومت نے فوج کے لیے اگنی پتھ نامی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو فوج میں چار سال کی نوکری دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح فوج پر مالی دباؤ کم ہو گا۔
ویڈیو, ویپنگ کا بڑھتا ہوا کریز نوجوانوں میں ایڈکشن کا نیا مسئلہ بن رہا ہے, دورانیہ 9,29
پاکستانی نوجوانوں میں ویپِنگ یا ای سگریٹس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ یہ عام سگریٹ کے مقابلے میں شاید کم نقصان دے ہو مگر اس میں موجود نِکوٹین بحال مضرِ صحت ہے۔
سدھو موسے والا کی تصویر پی ٹی آئی امیدوار کے پوسٹرز پر کیسے پہنچی؟
زین قریشی کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ یہ تصویر کس نے ان کے انتخابی پوسٹر پر لگائی لیکن انھیں یہ دیکھ کر بالکل بھی بُرا نہیں لگا۔
یوٹیوب پر طلبہ کی رہنمائی کرنے والے عبداللہ خٹک نہ رہے: ’وہ میڈیکل کے طلبہ کے لیے ایک انسپریشن تھے‘
عبداللہ خٹک پاکستانی نوجوان طلبہ میں کافی مقبول تھے کیونکہ وہ نہ صرف اپنے تعلیمی کریئر کے بارے میں ان سے باتیں شئیر کرتے تھے بلکہ دیگر طلبہ کی رہنمائی بھی کرتے تھے۔
دعا زہرہ کیس: میڈیکل بورڈ عمر کا تعین کیسے کرتا ہے؟
کسی کی عمر کا تعین کرنے کے لیے کیا طریقہ کا اختیار کیا جاتا ہے، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید بتاتی ہیں کہ کسی کی بھی عمر کا تعین پانچ مراحل سے کیا جاتا ہے، جس میں دستاویزات سے لے کر ہڈیوں کی پیمائش تک کے مراحل شامل ہیں۔
’بچوں کو کہتے ہیں پولیو کے قطرے تُھوک دو، ان میں خنزیر کا گوشت ہے‘
پولیو سے پاک قرار دیے جانے کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل کم از کم تین سال تک ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہ آئے اور ماحولیاتی نمونے بھی پولیو وائرس سے پاک رہیں۔ اس ہدف کے حصول کے لیے شمالی وزیرستان میں حکام کے لیے تشویش کی بات کیا ہے؟
انڈیا میں فیملی پلانگ صرف خواتین کی ہی ذمہ داری کیوں؟
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 15 سے 49 سال کی عمر کے 99 فیصد سے زیادہ شادی شدہ مرد اور خواتین مانع حمل کے کم از کم ایک جدید طریقہ کے بارے میں جانتے ہیں۔
کنہیا لال کیس: عینی شاہد نے کیا دیکھا اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کیسے کامیاب ہوئی؟
منگل (28 جون) کے روز لگ بھگ دوپہر ساڑھے تین بجے کا وقت تھا جب دو نوجوان اودے پور میں ایک درزی کنہیا لال کی دکان میں داخل ہوئے اور پاجامہ سینے کی فرمائش کی مگر تھوڑی ہی دیر میں ہاتھا پائی شروع ہوئی اور کنہیا لال کو تیر دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ ملزمان کون تھے، وہ پولیس کی گرفت میں کیسے آئے اور کنہیا لال نے اپنی جان کے حوالے سے لاحق خدشات کیا تھے؟
سری لنکا میں عوام پر ذاتی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے پر پابندی، بات یہاں تک کیسے پہنچی؟
دہائیوں کے بدترین معاشی بحران کے دوران سری لنکا نے غیر ضروری گاڑیوں کے لیے پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
اودے پور میں ہندو درزی کا قتل، بین الاقوامی سطح پر ردعمل
نوپور شرما کے معاملے پر جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ منگل کو ایک ہندو درزی کو دو مسلمان افراد نے اودے پور میں قتل کر دیا۔ اس صورتحال پر انڈیا میں اور بین الاقوامی سطح پر بہت بات ہو رہی ہے۔
ریڈ اور وائٹ بال کرکٹرز کے لیے علیحدہ سینٹرل کنٹریکٹ کی ضرورت کیوں؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 33 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ریڈ بال اور وائٹ بال کے کرکٹرز کو الگ الگ کنٹریکٹ ملے ہیں۔
’کرکٹ کا کیڑا‘، انڈیا کی ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین کوچ
’میں انھیں پرانا جانتا ہوں، انھیں ’کرکٹ کا کیڑا‘ کہا جا سکتا ہے۔۔۔‘ وہ رات ڈیڑھ بجے کھلاڑیوں کو اٹھا کر میدان میں لے جاتے ہیں اور صبح پانچ بجے تک فلڈ لائٹس میں سخت پریکٹس کراتے ہیں اور یہی وجہ ہے انھوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کو یش دوبے، شبھم شرما، رجت پٹیدار اور گورو یادو جیسے کرکٹرز تیار کر کے دیے ہیں۔
ایئر بی این بی کے گھروں میں پارٹیز پر ہمیشہ کے لیے پابندی
گھروں کو محدود مدت کے لیے کرائے پر دینے کے لیے مقبول ایپ ایئر بی این بی نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام گھروں میں پارٹیوں اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پہلے یہ پابندی عالمی وبا کے دوران عارضی طور پر لگائی گئی تھی اور یہ پابندی میزبانوں (یعنی گھروں کے مالکان) میں خاصی مقبول ہوئی تھی۔
جاپان، آسٹریلیا میں بجلی کم استعمال کرنے کی اپیل، کیا اس سے بحران ٹل جائے گا؟
جاپان اور آسٹریلیا، دونوں ملکوں کو توانائی کی قلت کا سامنا ہے، یہ رجحان بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ عالمی سیاست سے بھی جڑا ہوا ہے۔
نو عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے تیار کرنے والی گیلین میکسویل کون ہیں؟
گیلین میکسویل کو نو عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے تیار کرنے اور ان کی انسانی سمگلنگ اور اس کی سہولت کاری کے الزامات میں بیس برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پیرس حملے: زندہ بچ جانے والے واحد حملہ آور صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا
شراب خانوں، ریستورانوں، قومی فٹ بال سٹیڈیم اور بیٹاکلان میوزک ایوینیو میں کیے گئے ان حملوں میں 130 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
’ہمارا بچہ جلد آ رہا ہے‘: عالیہ بھٹ کے پیغام پر بالی ووڈ کی مبارکباد
ہسپتال کے ایک کمرے سے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ سکرین کی جانب دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ انھوں نے یہ تصویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی اور ساتھ لکھا ’ہمارا بچہ ۔۔۔ جلد آ رہا ہے۔‘
سدھو موسے والا کا وہ گانا جو حکومتی شکایت کے بعد انڈیا میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں
پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے تین ہفتوں بعد ریلیز کیے گئے ان کے گانے میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پنجاب کے پانی کو بچائیں اور اسے صحرا بننے سے روکیں۔
چار ایجادیں جو کینسر کے علاج میں انقلاب لا سکتی ہیں
امریکن سوسائٹی آف کلینیکل آنکولوجی کے اس سال کے اجلاس میں پیش کی گئی تحقیق سے سرطان کے علاج کی مزید امید پیدا ہو گئی ہے۔
کورونا: ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے افراد میں اس بیماری کی علامات کس قدر مختلف ہیں؟
دو سال کے دوران کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی بخار جیسی سنگین علامات ویکسین کی بدولت ختم ہو رہی ہیں۔
کیا الیکٹرک موٹر بائیک ہی ایشیا کا نیا مستقبل ہے؟
سال کے آغاز میں ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ دنیا بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی فروخت 2020 میں 15.73 15 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2030 تک 30.52 ارب ڈالر یعنی دوگنی ہو جائے گی۔
شراب کے نشے میں چور شخص نے پورے شہر کے ذاتی ڈیٹا سے بھری یو ایس بی گنوا دی
جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ شخص، جس کی عمر 40 کی دہائی میں ہے ایک کمپنی میں ٹیکس سے مستثنیٰ گھرانوں کو فوائد فراہم کرنے کا کام کا کرتا ہے۔
خصوصی رپورٹس
جب روس عثمانی سلطنت توڑتے توڑتے گرم پانیوں تک پہنچا
بحیرہ اسود کے گرم پانیوں پر قائم بندرگاہوں تک رسائی کی جنگ جو تین صدیوں پر محیط ہے۔ روس، ترک جنگیں سلطنت عثمانیہ کے زوال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے نتیجے میں روس کا عثمانی علاقے میں اثر و رسوخ بڑھتا گیا اور وہ اپنی یورپی سرحدوں کو جنوب میں بحرہ اسود تک پھیلانے میں کامیاب رہا جس سے یہ سیاسی اور تجارتی طاقت بنا۔
کالا پانی: ہندوستان کی جنگ آزادی کی وہ ’قربان گاہ‘ جہاں ہر قیدی موت کی خواہش کرتا تھا
جیل کے کمروں میں روشن دان کے لیے گنجائش پیدا کی گئی تو کچھ اس انداز سے کہ اس سے ہوا بھی نہ آ سکے۔ پیشاب اور پاخانے کے لیے صبح دوپہر اور شام کے اوقات مقرر کیے گئے۔ اس دوران کسی کو حاجت ہو تو اسے سپاہیوں کے ڈنڈے کھانا پڑتے۔ پھانسی گھر بھی بنایا گیا تاکہ انگریز جسے چاہیں ٹھکانے لگا سکیں۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ: جب ’گلی محلے کے انتہا پسندوں‘ نے امریکہ تک خوف پھیلا دیا
’ہر طرف انسانی لاشیں اور کٹے پھٹے انسانی اعضا نظر آنے شروع ہوئے۔ کسی کا دھڑ درخت پر لٹکا تھا کسی کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے سامنے پڑی تھی۔ کوئی لاش دھماکے کے اثر سے اُڑ کر سامنے فرئیر ہال کے سبزہ زار پر جا گری تھی۔‘
پاکستان میں لانگ مارچ: وزرا کے گھروں پر توپوں سے عمران خان کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ تک
پاکستان میں لانگ مارچ، دھرنوں اور جلوسوں کی ایک طویل تاریخ ہے جو بعض اوقات تو اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے جبکہ کئی مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کیا عمران خان کا متوقع لانگ مارچ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔